اسلام آباد: (سچ نیوز ) ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی آمد صرف افواہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں اسرائیلی طیارے کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔
Civil Aviation Authority has categorically rejected any news regarding landing of Israeli Plane in Pakistan.#Israel #CAA pic.twitter.com/7HZLjvq1J0
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 27, 2018
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔
وزیراطلاعات نے کہا آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔