ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’بھارت ‘ادا کار سلمان خان کی پہلی فلم کے طور پر سعودی عرب میں ریلیز ہو گی ۔اس سے قبل سلمان خان کی فلم سلطان چین میں ریلیز ہو چکی ہے ۔فلم میکرز کا کہنا ہے کہ بھارت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بڑے پیمانے پر ریلیز ہونے والی فلم ہے ۔فلم دنیا بھر کی نئی مارکیٹ میں جگہ بنا رہی ہے،بھارت فرانس میں پانچ جون کو ریلیز ہوگی ۔اس کے علاوہ یہ فلم سعودی عرب میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے ،اس سے قبل سعودی عرب میں بھارتی فلموں پرپابندی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے جس کے بعدبھارت سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہو گی۔بھارت فلم کے کو پروڈیوسر نکھل نامت نے کہا کہ ہم فلم کے سعودی عرب میں ریلیز ہونے پر بہت خوش ہیں ،سلمان بھائی کی سعودی عرب میں بہت زیادہ فین فالونگ ہیں ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم 1962 کی بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جنگ کے حوالے سے ہے۔اس فلم میں چینی اداکارہ Zhu Zhu نے سلمان خان کے مقابل کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ایک اہم کردار کرتے نظر آئیں گے اور ہاں شاہ رخ خان بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔سلمان خان کی یہ نئی فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔