”بے قاعدگی صر ف دوہزار ناموں کی تھی لیکن حکومت نے کیاکیا؟“پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے تشویشناک حقائق بیان کردیئے

”بے قاعدگی صر ف دوہزار ناموں کی تھی لیکن حکومت نے کیاکیا؟“پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے تشویشناک حقائق بیان کردیئے

اسلام آباد ( سچ نیوز ) پیپلز پارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ایک کروڑغربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ لوگوں کانام نکال دیاگیا جوغربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے تھے جبکہ بے قاعدگی صر ف دوہزار نامو ں کی تھی ۔سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نا ز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ایک کروڑلوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،یعنی وہ روٹی نہیں کھاسکتے ۔انہوں کہا کہ حکومت نے اتنی غربت کردی ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے کیلئے نہیں ہے ، اس وقت جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ لوگوں کے نام نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے قاعدگی صر ف دوہزار نامو ں کی تھی لیکن نکال آٹھ لاکھ لوگوں کودیا جوغربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے تھے ۔

ناز بلوچ کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بھی قومی اسمبلی میں رانا ثناءاللہ کی حمایت کی ہے اور کہاہے کہ اس معاملے پرہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے فریال تالپو کوان کی اپنے کمپنی کے اکاﺅنٹ سے ٹرانزکشن کرنے پر جیل میں ڈال دیاگیا ، آج قومی اسمبلی میں بولنے والے تمام افرادکوجیل میں ڈال دیاگیاہے تاکہ کوئی اپوزیشن نہ کرے اور یہ صاف نظر آرہاہے کہ یہ سیاسی انتقام لیا جارہاہے ۔

Exit mobile version