لاہور: (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ احساس کی ریاست نہیں، بے حسی کی حکومت ہے۔ تعلیم، صحت، کاروبار سمیت ہر شعبے کے لوگ دہائی دے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے، خوراک کی قیمتوں میں 82 فیصد اضافہ ہوا جو عمران حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حکومت ستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔ عمران صاحب آپ نے 16 ماہ میں عوام سے صرف اُن کو رلانے کا وعدہ پورا کیا۔