بی بی سی نے 2 جون کو ’ پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیاں‘ کے نام سے جھوٹی خبر شائع کی، ڈی جی آئی ایس پی آر میدان میں آگئے

بی بی سی نے 2 جون کو ’ پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیاں‘ کے نام سے جھوٹی خبر شائع کی، ڈی جی آئی ایس پی آر میدان میں آگئے

راولپنڈی (سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بی بی سی نے 2 جون کو ’ پاکستان میں انسانی حقوق کی خفیہ خلاف ورزیاں‘ کے نام سے جھوٹی خبر شائع کی جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بی بی سی کی جانب سے شائع کی گئی خبر میں پاکستان آرمی پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے گئے۔ اس خبر میں کی گئی اینگلنگ اور اس میں کیے گئے دعوے اس خبر کی ہی نفی ہیں۔آئی ایس پی آر کو ایک ایسا سوالنامہ موصول ہوا تھا جس میں پہلے سے ہی نتائج اخذ کیے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس کے جواب میں حقائق جاننے اور میٹنگ تک کی پیشکش کی گئی تھی لیکن بی بی سی کی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ۔خبر میں جس تاریخ کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کی بات کی گئی ہے وہ تو ابھی تک شروع بھی نہیں ہوا۔ بی بی سی کی خبر میں کسی بھی مصدقہ یا قابل بھروسہ ذرائع کا حوالہ نہیں دیا گیا بلکہ سنی سنائی باتوں پر خبر گھڑی گئی۔آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے بی بی سی کی انتظامیہ کے آگے یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

Exit mobile version