بی ایم ڈبلیو نے ایگزاسٹ گیس ری سرکولیشن سسٹم میں خرابی کے باعث 7800کاریں واپس منگوا لیں

بی ایم ڈبلیو نے ایگزاسٹ گیس ری سرکولیشن سسٹم میں خرابی کے باعث 7800کاریں واپس منگوا لیں

بیجنگ(سچ نیوز)جرمن آٹو میکر بی ایم ڈبلیو نے 7800کاریں واپس منگوا لیں ، ان گاڑیوں کے ایگزاسٹ گیس ری سرکولیشن (ای جی آر)سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی تھی یا ان کا فیول پمپ سسٹم خراب ہو گیا تھا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بی ایم ڈبلیو چائنہ آٹو موٹیوٹریڈنگ لمیٹڈ جن 929درآمدکردہ ڈیزل ایکس فائیو گاڑیوں کو واپس منگوا رہی ہے وہ 19جولائی 2013اور5جون2015کے درمیان تیار کی گئی تھیں ۔ سرکاری انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق گاڑیوں کی واپسی29اکتوبر سے شروع ہوگی ۔ دیگر6912درآمد کردہ منی اوپر گاڑیاں 6جون 2017اور21جون2018کے درمیان تیار کی گئی تھیں ان کی واپسی15اکتوبر سے شروع ہوگی ۔ کمپنی گاڑیوں میں پائے جانیو الے نقائص بلا معاوضہ درست کرے گی ۔

Exit mobile version