پشاور( سچ نیوز ) ترجمان ترجمان ٹرانس پورٹ پشاور نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 7 جون بروز پیر کو بی آر ٹی کا چار سدہ فیڈر روٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق ترجمان ٹرانس پورٹ پشاور کا کہنا تھا کہ چارسدہ فیڈر روٹ کے آغاز کے بعد بی آر ٹی فیڈر روٹس کی مجموعی تعداد 5 ہوجائے گی،اس کے بعد پشاور کے مقامی شہریوں کو ایک بہترین سفری سہولت فراہم ہوسکے گی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مرکزی راہداری سمیت 4 فیڈر روٹس شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ان روٹس کی بدولت بی آر ٹی سروس کی رسائی شہر کے ہر علاقے تک ممکن ہو گی۔