بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان کے لئے روانہ ، شہبازشریف ، حسن اورحسین نواز کی بیگمات بھی ہمراہ ہیں

بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان کے لئے روانہ ، شہبازشریف ، حسن اورحسین نواز کی بیگمات بھی ہمراہ ہیں

لندن (سچ نیوز)بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان کے لئے روانہ کردیاگیاہے ، طیارہ کل 8بجے لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرے گا ۔سماءنیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کو پاکستانی وقت کے مطابق سوا دس بجے بیگم کلثوم نوا ز کی میت لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا کہ پرواز سوا گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ شہبازشریف اور نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی فیملی بھی بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ ہیں۔ حمزہ شہباز شریف اپنے کزنز کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو لینے لاہور ائر پورٹ پر جائیں گے ۔

Exit mobile version