بیجنگ (سچ نیوز) آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں دنیا کو حیران کرنے والے معاملہ سامنے ایا ہے، جس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 11 افراد نے اپنے ہی خاندان کی خواتین سے متعدد بار شادیاں کیں۔لوگوں کو حیران کردینے والا یہ معاملہ دراصل چینی حکومت کی جانب سے دیہات کے بجائے شہروں کو آباد کرنے کی اسکیم کے تحت مفت میں گھر حاصل کرنے کی لالچ میں سامنے آیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین میں محض 2 ہفتوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 11 افراد نے 23 مرتبہ شادیاں کیں۔رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ژجیانگ کے ضلع لیشوئی کے ایک دیہات کے خاندان نے شہر میں حکومت کی جانب سے مفت میں ملنے والے پرتعیش فلیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی خاندان کی خواتین سے متعدد شادیاں کیں۔ابتدائی طور پر مذکورہ خاندان کے پان نامی شخص نے گائوں میں مقیم اپنی ہی بیوی سے شادی کی اور 6 دن بعد اسے طلاق دے دی اور پھر اسی شخص نے اپنی بہن اور بھابھی سے شادی کی۔پان کی دیکھا دیکھی ان کے والد نے بھی 2 ہفتوں میں متعدد شادیاں کیں اور انہوں نے خاندان کے دیگر قریبی رشتہ داروں سمیت اپنی ماں سے بھی شادی کی۔خاندان نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے جہاں اپنی شادیوں کو حکومتی دفاتر میں رجسٹرڈ کروایا، وہیں انہوں نے طلاق سے متعلق کارروائی بھی پوری کی۔مذکورہ خاندان نے یہ کھیل حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو شہر میں مفت میں دیے جانے والے 40 اسکوائر میٹر کے پرتعیش فلیٹ حاصل کرنے کے لیے کھیلا گیا۔خاندان کی جانب سے اس کھیلے گئے کھیل کا حکام اس وقت معلوم ہوا جب مذکورہ خاندان کو مفت میں فلیٹ دینے والے ادارے کی ٹیم نے تفتیش کی۔معاملہ سامنے آنے کے بعد اپنے ہی خاندان کی خواتین سے شادیاں کرنے والے تمام 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس میں سے 7 افراد کو ضمانت پر رہا کرکے 4 افراد کو حراست میں رکھا گیا۔حکام تاحال معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ اسی طرح کے دیگر واقعات تو نہیں ہوئے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد چین کے سوشل میڈیا پر گھر حاصل کرنے کے لیے جھوٹی شادیاں کرنے والے خاندان کے کھیل پر لوگ طرح طرح کے بیانات دے رہے ہیں، کئی صارفین نے اس کھیل پر خوب مذاق بھی اڑایا۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا سکرپٹ تو کوئی فلم لکھنے والا بھی نہیں لکھ سکتا اور بعض افراد نے مفت گھر دینے والے حکومتی منصوبے میں خامیوں کی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا کہ لوگوں کی لالچ کو حکومت روکنے کے لیے اقدامات کرے۔خیال رہے کہ چینی حکومت نے ملک کے متعدد صوبوں میں دیہات کے بجائے شہروں کو آباد کرنے کی غرض سے دیہاتیوں کو شہروں میں مفت گھر دینے کی سکیم کا آغاز کر رکھا ہے۔حکومت کے اس قدم سے چین میں تیزی سے دیہاتی لوگ شہروں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، جہاں حکومت نے ایک منصوبہ بندی کے تحت گھروں کی تعمیر سمیت دیگر انتظامات کر رکھے ہیں۔
” بیٹے کی ماں اور بھائی کی بہن و بھابھی سے شادی کا انکشاف” وہ خاندان جس کے 11 افراد نے اپنے ہی خاندان کی خواتین سے متعدد بار شادیاں کرلیں
" بیٹے کی ماں اور بھائی کی بہن و بھابھی سے شادی کا انکشاف" وہ خاندان جس کے 11 افراد نے اپنے ہی خاندان کی خواتین سے متعدد بار شادیاں کرلیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024