لاہور(سچ نیوز) پاکستان نامور اداکارہ میرا نے محسن عباس حیدر کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی محسن عباس حیدر کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اس دوران اداکار کا رویہ بہت دوستانہ تھا۔انہوں نے کہا کہ محسن عباس باصلاحیت اداکار اور اچھے انسان ہیں، انسانوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، فاطمہ سہیل کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطیوں کو نظر انداز کرتی۔شو کی میزبان نے کہا کہ اگر غلطیاں ہوتی ہیں تو مان لینی چاہیں اور معافی مانگنی چاہییں۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل الزام لگایا تھا کہ محسن انہیں کئی برسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، یہاں تک کہ محسن نے انہیں اس وقت بدترین جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھیں۔علاوہ ازیں فاطمہ نے اپنے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان کے اور ماڈل نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا۔
"بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی۔۔۔” محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے معاملات پر اداکارہ میرا بھی بول پڑیں
"بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی۔۔۔" محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے معاملات پر اداکارہ میرا بھی بول پڑیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023