بیرون ملک مقیم تاجر سے پانچ کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا

بیرون ملک مقیم تاجر سے پانچ کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا

لاہور(ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم تاجر سے پانچ کروڑ بھتہ مانگنے والا سوتیلا بھائی نکلا۔ جون کے پہلے ہفتے میں ڈیفنس میں بذریعہ ڈاک بیرون ملک مقیم اظہر حسین نامی تاجر کے گھر ایک خط گھریلو ملازمین کو ملا جس میں سنگین نتائج برآمد ہونے کی دھمکیوں کے ساتھ پانچ کروڑ روپے بطور بھتہ مانگے گئے تھے۔ خط کمپیوٹر سے کمپوز کیا گیا تھا۔بیرون ملک مقیم تاجر اظہر حسین کو جیسے ہی صورتحال کا علم ہوا تو وہ پاکستان پہنچے تو انہیں 21 جون کو دوسرا خط ملا جس میں مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس پرتھانہ ڈیفنس بی میں بھتہ خوری، اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔سی آئی اے پولیس کے مطابق جیسے ہی ملزمان نے پھر رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے پیسے تیار ہیں لہذا یہ بتایا جائے کہ پیسے کیسے؟ اور کہاں پہنچانے ہیں؟ جب کہ اسی دوران پولیس نے اپنے طور پر اظہر حسین کے خاندان کے دیگر افراد کے متعلق معلومات حاصل کیں جس کے نتیجے میں ان کے سوتیلے بھائی مظہر اقبال عرف شہزاد کی بابت معلوم ہواکہ وہ سبزہ زار کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جب کہ ملنے والے خط پر جو غلط پتہ درج تھا وہ بھی سبزہ زار کا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق اظہر حسین کی فیملی کو سوتیلے بھائی پر کسی بھی قسم کا کوئی شک نہیں تھا، بات چیت بھی ٹھیک تھی لیکن پھر بھی پولیس نے نہایت خاموشی سے مظہر اقبال کی ریکی شروع کی تو اندازہ ہوا کہ وہی ملزم ہو سکتے ہیں۔پولیس نے اس کے بعد باقاعدہ جال بچھایا اور پھر مظہر اقبال کو اس وقت پکڑا جب وہ بھتے کے وصول کیے جانے والے 5 کروڑ روپے لے کر جا رہا تھا۔

Exit mobile version