ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو انڈسٹری میں متعارف کرانے سے بچنے کی کئی بار کوشش کی تاہم بہن کی خوشی کی خاطر انہیں انڈسٹری میں لانا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان سے جب اقربا پروری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسی وجہ سے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو متعارف کرانے سے ہچکچارہا تھا لیکن میرے ذہن میں یہ سوال بھی تھا کہ اگر میں ایوش کو نہیں متعارف کراؤں گا تو میری بہن سوچے گی کہ شاید مجھے اس کے شوہر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔سلومیاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ خاندان کے کسی فرد کو فلم انڈسٹری میں متعارف تو کراسکتے ہیں لیکن اْس کی اداکاری اور کامیابی میں آپ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اداکار کتنا ہی خوش شکل اور ذہین کیوں نہ ہو اْس کی قسمت کا فیصلہ خود شائقین کرتے ہیں۔سلمان خان نے مزید کہا کہ اگر میں ایوش کو متعارف نہیں کراتا تو کوئی اور انہیں متعارف کرا دیتا جب کہ ایوش نے اپنے اس کردار کے لیے سخت محنت اور تربیت حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویاتری‘ میں اْن کے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین ڈیبیو کر رہے ہیں یہ فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بہن کی خوشی کی خاطربہنوئی ایوش کو انڈسٹری میں لایا: سلمان خان
بہن کی خوشی کی خاطربہنوئی ایوش کو انڈسٹری میں لایا: سلمان خان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023