ممبئی(سچ نیوز)بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی واپسی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما آجکل شدید مشکلات سے دوچار ہیں، کپل شرما شو کے دوران یا انکی شوٹنگ سے پہلے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کپل شرما شو کی ساکھ مردہ ہو گئی تھی۔معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی بندش کے بعد نئے شو فیملی ٹائم ود کپل شرما کی ناکامی نے کپل شرما نے مزید پریشان کر دیا۔سب ہی لوگ حیران تھے کہ شہرت کی بلندیوں پر رہنے والے کپل شرما زوال کا شکار ہوگئے۔اس سے پردہ اٹھاتے ہوئے کپل شرما کی فلم ’فرنگی‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایاکپل شرما کی بربادی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ انکی اپنی ہی گرل فرینڈ پریتی سموس ہے کیوں وہ نہ صرف کپل کے شو بلکہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتی ہے جب کہ پریتی نے مجھے بھی ہراساں کیا اور کپل کو میرے خلاف بھڑکانے کی بھی کئی بار کوشش کی۔ان کامزید کہنا تھا کہ جب پریتی کو پتہ چلا کہ اس کپل اسکے ساتھ شادی نہیں کرے گا تو اس نے کپل کو برباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا اور کپل کے سب دوستوں کو اس کے خلاف کر دیا۔حالیہ عرصے میں کپل کے ساتھ جتنے بھی حادثات پیش آئے ان سب کے پیچھے انکی گرل فرینڈ کا ہی ہاتھا تھا۔ تاہم اس حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق کپل شرما کے مداحوں کے لیے شاندار خبر آگئی ہے۔