سرینگر (سچ نیوز)بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کمشیر میں جشن منایا گیا۔کرکٹ ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بری طرح ہارنے کے بعد بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے ہی باہر ہوگیا۔ گزشتہ روزبھارت کی شکست پر نہ صرف پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیاپر خوشی کا اظہار کیا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جشن منایاگیا۔مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے خود بھی ایک دن اسی میں گرجاتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہار اورنیوزی لینڈ کی جیت کاجشن منانے والوں کی ویڈیو بھی شیئر کرائی جس میں کشمیری نوجوان پٹاخے جلاکر جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مقبوضہ کمشیر میں بھارت کی شکست پر جشن منانےکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر پاکستانیوں کا تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیری سچے پاکستانی ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے کشمیریوں کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جیت پر مبارکباد بھی دی۔
بھارت کی شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
بھارت کی شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024