نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کا جنگی جنون حد سے تجاوز کرگیا ، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سرحد پار جنگی مشقیں،مشقوں میں بری ، بحری اور فضائیہ کے اہلکار شامل ، بھارتی میڈیا نے سرحد پار سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری قرار دیدیا ۔دوسری جانب بھارت نے روس سےدفاعی میزائل نظام کی خریداری پر امریکی اعتراض ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، امریکی دورے پر موجود بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ کوئی ملک ہمیں یہ نہ بتائے کہ ہمیں روس سے کیا خریدنا چاہئے اور کیا نہیں خریدنا چاہئے۔انہوں نے کشمیر کے معاملے پر ٹرمپ کی ثالثی کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اس تنازع پر پاک بھارت کے درمیان ہی بات چیت ہوگی ، دوسری جانب بھارت نے ملکی سطح پر تیار کردہ برہموس سپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے سپیشل آپریشنز ڈویژن نے پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں فرسٹ چیف ا?ف کمانڈو ا?فیسر میجر جنرل اشوک کی سربراہی میں کی گئیں اور پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باوجود آئندہ بھی جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے دورہ امریکا کے موقع پر روس سے دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے معاہدے کا دفاع کیا ہے، اس معاہدے پر بھارت کو امریکی پابندیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ فوجی سازوسامان کی خریداری ہماری آزادانہ حق ہے۔ ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک ہمیں یہ بتائے کہ ہمیں روس سے کیا خریدنا چاہئے اور کیا نہیں خریدنا چاہئے اسی طرح ہم یہ بھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک ہمیں یہ بتائے کہ ہمیں امریکا سے کیا خریدنا چاہئے اور کیا نہیں خریدنا چاہئے۔ جے شنکر نے واشنگٹن کے دورے کے موقع پر امریکی خدشات پر بات چیت کی تاہم روس سے ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کے حتمی فیصلے کے بارے میں نہیں بتایا۔ ادھر بھارت نے ملکی سطح پر تیار کردہ برہموس سپرسونک کروز میزائل کا ا ڑیسہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے تجربہ کیا۔ بھارت کی وزارت دفاع کے مطابق دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم(ڈی آرڈی او)اوربرہموس ایئر واسپیس نے یہ تجربہ صبح 10 بجکر 20منٹ پرکیا۔ تجربہ کے دوران میزائل نے اپنی مقررہ 290کلومیٹر کی دوری کو کامیابی کے ساتھ طے کیا۔ بھارت اور روس کے ذریعہ مشترکہ طورپر تیار کیا گیا برہموس میزائل فوج کے تینوں شعبوں میں شامل کیا جاچکا ہے۔