نئی دہلی (سچ نیوز ) بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس حادثے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا میں آئی اے ایف کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ ضلع ویکرآباد کے علاقے سلطان پور گاؤں میں کھیتوں کے بیچوں بیچ گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے دوران پائلٹ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکا اور ہلاک ہوگیا۔ حادثے کے بعد بھارتی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لاش اور طیارے کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، طیارے نے صبح 10 بجے کے قریب اڑان بھری، تاہم وہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور مہاراجہ ایئربیس سے 10 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔
بھارت کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
بھارت کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024