نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت میں مسافر بس پر ماؤ باغیوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے،مسافر بس مکمل تباہ ہو گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے نیشنل منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن( این ایم ڈی ایس) کی بس کو نشانہ بناتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار اور 3شہری ہلاک ہو گئے،بس میں عام لوگ اور سی آر پی ایف کے چنداہلکاربھی سوار تھے۔ بس مارکیٹ سے آکاش نگر واپس جارہی تھی کہ راستے میں ماؤ باغیوں نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں بس آکر تباہ ہوگئی۔ حملے میں سی آر پی ایف کا دو اہلکار ، بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کلینر ہلاک ہوگئے جبکہ بس میں سوار دیگر2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں بچیلی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ماؤ باغیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں 4 روز بعد ضمنی انتخابات ہیں جس کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم بھیجی گئی تھی۔
بھارت: چھتیس گڑھ، بس میں دھماکا، 5 افراد ہلاک
بھارت: چھتیس گڑھ، بس میں دھماکا، 5 افراد ہلاک
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025