نئی دلی(سچ نیوز)انسانی حقوق کی عالم تنظیم ’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘ نے کہا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں قتل کی دھمکیوں ، حملوں اور جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں کا مسلسل سامنا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ا یمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات کا اظہار بھارتی صحافی Gauri Lankeshکی پہلی برسی پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ Gauri Lankeshکو گزشتہ برس قتل کیا گیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آکار پاٹل نے کہا کہ Gauri Lankeshکے قتل کی برسی ایک ایسا موقع ہے کہ اہم اس بات پر غور کریں کہ سچ کو سامنے لانے والوں کو بھارت میں کس قدر خطرات کا سامنا ہے۔ بیان میں عالمی صحافتی تنظیم ’’ رپوٹرز وتھ آؤٹ بارڈرز‘‘ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں برس جون تک بھارت میں کم از کم4 صحافیوں کو مار ڈالا گیا ،3 کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ متعدد دیگر کو دھمکیاں دی گئیں۔ آکار پاٹل نے کہا کہ انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکن گوتم نولکھا اور Varavara Raoکو گرفتاری ہو یا پھرکئی صحافیوں کا قتل، یہ سب اظہار رائے کی آزاد ی کے آئینی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔