بیجنگ ( مویب ڈیسک ) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کی صدارت اس سال بھارت کے پاس ہے اورچین کے صدر شی جن پنگ بھارت میں تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر شی جن پنگ ایس سی او اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔چینی وزارت خارجہ نے صدر کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے صدر ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے اس سے پہلے بھارت میں ایس سی او وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع اجلاس ان پرسن ہوئے تھے۔
بھارت نے 4 جولائی کو ہونے والا ایس سی او سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے بھارت میں ایس سی او وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع اجلاس ان پرسن ہوئے تھے۔