بھارت میں شرمناک کام کرکے مرنیوالوں کی لائنیں لگ گئیں ، ریکارڈ تعداد میں پولیس و ریاستی اہلکار معطل

بھارت میں شرمناک کام کرکے مرنیوالوں کی لائنیں لگ گئیں ، ریکارڈ تعداد میں پولیس و ریاستی اہلکار معطل

نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں زہریلی شراپ پینے سے 39افراد ہلا ک ہوگئے ، 27کی حالت غیر ، غفلت پر 35پولیس اہلکاروں کومعطل کردیاگیاہے ۔ڈان نیوز کے مطابق ہلاکتیں شمالی بھارت کے مختلف دیہاتوں میں جعلی زہریلی شراب پینے سے ہوئیں، ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے کے دو مختلف واقعات میں 26 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 13 ہلاکتیں ریاست اترکھنڈ میں ہوئیں جن میں سے بیشتر افراد بالپور کے گاوں میں مرگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین نے دو سماجی تقریبات کے دوران زہریلی شراب پی تھی، پوسٹ مارٹم اور ابتدائی فرانزک رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریبات میں جن مشروبات کا استعمال کیا گیا ان میں الکوحل شامل تھی، پولیس نے شراب کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے 12 پولیس سمیت 35 عہدیداروں کو معطل کر دیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پی کرمرنا کوئی نئی بات نہیں، غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والی شراب سستی ہوتی ہے جبکہ اثر بڑھانے کے لئے اکثر اس میں کیڑے مار دوائیاں اور دیگر کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

Exit mobile version