نئی دہلی(سچ نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ،30افراد ہلاک ،تین کو زندہ بچا لیا گیا ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،مسافروں میں زیادہ تعداد سکول کے بچوں کی تھی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ،اس حادثے میں 30مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ امدادی کارکنوں نے تین مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ کئی مسافر اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ،مرنے والوں میں پانچ کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔امدادی کارکنوں کے مطابق ڈوبنے والے لاپتا افراد کے زندہ بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اس لئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق بس میں تیس مسافر سوار تھے جن میں زیادہ تعداد سکول کے بچوں کی تھی ۔