اسلام آباد (سچ نیوز )بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے امام اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا۔بھارتی ضلع سونی پت کے علاقے ملک مجری میں مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین عرف مینا کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب نمازی صبح نماز کے لیے مسجد میں گئے تو ملحقہ گھر میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، امام مسجد نے ایک سال قبل ہی شادی کی تھی اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔