بھارتی ہندو انتہا پسند بھی تنوشری دتہ کے خلاف میدان میں آگئے

بھارتی ہندو انتہا پسند بھی تنوشری دتہ کے خلاف میدان میں آگئے

ممبئی (سچ نیوز) ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف ہندوانتہا پسند جماعت ایم این ایس (مہاراشٹرانونرمان سینا)نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔مہاراشٹرا پولیس کے مطابق تنوشری دتہ کے خلاف ایم این ایس کے ضلعی یونٹ کے سربراہ سمنت دھاس کی جانب سے مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے پر الزامات لگانے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

Exit mobile version