بھارتی کرکٹ ٹیم کی وہ کمزوری جو پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، شعیب اختر نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر بھارتی شائقین کرکٹ کے ہوش اڑ جائیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وہ کمزوری جو پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، شعیب اختر نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر بھارتی شائقین کرکٹ کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد (سچ نیوز) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہاہے کہ پاکستان کا مڈل آرڈر مضبوط جبکہ بھارت کا مڈ ل آرڈر  ایک میوزیکل چیئر بنا ہواہے، پاکستان کے پاس ایک تگڑا باﺅلنگ اٹیک ہے اور کل کے میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرسکتاہے۔جیونیوز کے پروگرام ”ٹاکرا“ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہاکہ پاکستان کے پاس بہت تگڑا باﺅلنگ اٹیک ہے ، دبئی میں پاکستان کے پاس مستفید ہونے کے مواقع بہت زیادہ ہیں کیونکہ پاکستان یہاں دس سال سے کھیل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں پاکستان کی کامیابی حاصل کر سکتاہے ۔ پاکستان کا مڈل آرڈر بہت مضبوط ہے جبکہ بھارت کا مڈل آرڈر ایک میوزیکل چیئر بنا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود بھارت کے پاس ایک تگڑی ٹیم ہے جو ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

Exit mobile version