بھارتی پولیس نے ٹرینوں اور گھروں میں گھس کر شرمناک کام کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نے ٹرینوں اور گھروں میں گھس کر شرمناک کام کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

جبل پور( سچ نیوز ) مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ٹرینوں اور گھروں میں چوری کرنے والے گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کرلئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ گورکھپور علاقہ میں واقع منڈوا بستی میں ٹرینوں اور گھروں میں چوری کی وارداتیں انجام دینے والے سلمان، دیپک ریکوار، آدیش راج پوت اور دیپک چودہری کو گرفتار کیا گیا جو عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں تھے۔ان کے قبضے سے متعدد موبائل، سونے چاندی کے زیورات،قیمتی اشیا اورتقریبا ڈھائی لاکھ روپے نقد برآمد کئے گئے۔پولیس نے ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

Exit mobile version