ممبئی (سچ نیوز )پنجا ب پولیس کے سٹیٹ آپریشن سیل نے ویجی لینس بیورو کے اے آئی جی اشیش کپور کیخلاف جنسی زیادتی اور بھتہ خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اے آئی جی اشیش کپور پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے علاوہ جیل سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے کا بھی الزام ہے ۔36 سالہ خاتون کا تعلق کرکشیترا سے ہے ، نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ پولیس افسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جعلی مقدمے میں پھنسا دیا جبکہ اس نے مجھ سے 38 لاکھ روپے اور 550 گرام سونے کے زیوارات بھی لوٹ لیے ۔متاثرہ خاتون کوا س کے اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ پولیس افسر نے خاتون کو پولیس کی گاڑی میں اہلکاروں کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، وہ گاڑی ایک انسپکٹر کی تھی ۔متاثرہ خاتون کو گرفتار کر نے کے بعدا س نے مبینہ طورپر خاتون سے 38 لاکھ روپے اور 550 گرام وزنی سونے کے زیورات بھی لوٹے ۔پنجاب سی آئی ڈی کے انٹیلی جنس ونگ نے اے آئی جی اشیش کپور کیخلاف پٹیالہ سینٹرل جیل سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیاہے ۔
”بھارتی پولیس افسر نے خاتون کو اہلکاروں کی موجودگی میں گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔“ نہایت افسوسناک خبر آ گئی
”بھارتی پولیس افسر نے خاتون کو اہلکاروں کی موجودگی میں گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔“ نہایت افسوسناک خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024