بھارتی فضائیہ کے کئی پائلٹس نوکری چھوڑ کر بھاگ گئے، وجہ کیا بنی؟ فروری کے مہینے میں ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

بھارتی فضائیہ کے کئی پائلٹس نوکری چھوڑ کر بھاگ گئے، وجہ کیا بنی؟ فروری کے مہینے میں ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

نئی دہلی( سچ نیوز  ) بھارتی فضائیہ میں تنخواہیں اور مراعات کم ہونے کی وجہ سے پائلٹس کے نوکری چھوڑ کر پرائیویٹ ایئرلائنز میں نوکری کرنے کی شرح اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب فضائیہ کے حکام نے پائلٹس کے ملازمت چھوڑنے سے متعلق قوانین کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایئرفورس ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں بتایاہے کہ پائلٹس کی ایک واضح تعداد نجی ایئرلائنز کی طرف سے زیادہ تنخواہ ملنے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لیتی اور ان ایئرلائنز میں نوکری کر لیتی ہے جس پر حکام نے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹس کو ایئرفورس چھوڑنے سے روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے جا چکے ہیں اور اب قوانین میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ قوانین میں کون سی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ تاہم ذرائع نے اتنا بتایا کہ ان قوانین میں پائلٹس کی تنخواہوں، مراعات اور پنشن وغیرہ میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کی صورت میں کئی طرح کی بندشیں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔بھارتی ایئرفورس سے نوکری چھوڑ کر نجی ایئرلائنز میں نوکری کرنے والے ایک پائلٹ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”نجی ایئرلائنز میں پائلٹ کی ایک طرف آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور دوسری طرف کام کا بوجھ ایئرفورس کی نسبت کہیں کم ہوتا ہے۔ نجی ایئرلائنز کے جہاز کے دروازے بند ہونے کے بعد ہر اختیار ہمارے پاس ہوتا ہے اور دروازے کھلتے ہی ہمارا کام ختم ہو جاتا ہے۔“

Exit mobile version