ممبئی (سچ نیوز )بھارتی فضائیہ نے 27فروری کو اپنے ہی میزائل سے اپنے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی غلطی تسلیم کر لی جس کے بعد بھارتی پروفیسر نے اس غلطی کو تسلیم کرنے میں تاخیر کی بڑی وجہ بتا دی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو 27فروری والے دن ہی پتہ لگ گیا تھا کہ اپنے ہی میزائل نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا جس میں چھ افسر اور ایک سویلین ہلاک ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس غلطی کا اعتراف سات ماہ کی تاخیر سے اس لیے کیا گیا تا کہ مودی کو بالا کوٹ فضائیہ کے حملے کا راگ الاپ کر الیکشن جتا یا جا سکے ۔
Indian Air Force knew on 27 February itself that its own missiles had brought down the Mi-17 chopper killing six officers and one civilian. But, the admission waited for 7 months to make it possible for Modi to win his election by trumpeting the failed Balakot airstrike. https://t.co/JadYT6q4m5
— Ashok Swain (@ashoswai) October 4, 2019
واضح رہے کہ بھارتی ایئر چیف راکیش کمار نے اپنی نااہلی کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہیلی کاپٹر کو مار گرانا بہت بڑی غلطی تھی ، ہمارے اپنے میزائل نے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ، معاملے پر انتظامی اور تادیبی کارروائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ دو افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالا کوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرایا اور وہاں سے فرار ہوگئے تاہم پاکستان نے اگلے روز بھارت کو بھر پور اندا زمیں جواب دیا اور بھارت کے دو طیارے گراتے ہوئے ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیاجسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے رہا کرنے کا اعلان کیا۔