بھارتی سپریم کورٹ کی سابق سٹاف ممبر کاچیف جسٹس انڈیا پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام

بھارتی سپریم کورٹ کی سابق سٹاف ممبر کاچیف جسٹس انڈیا پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام

نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کی سابق سٹاف ممبر نے چیف جسٹس انڈیا پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی سابق سٹاف ممبر نے چیف جسٹس انڈیا پرجنسی ہراساں کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے اپنے گھر پر10اور11اکتوبر2018 کوجنسی ہراساں کیا،جنسی ہراساں کئے جانے کے2ماہ بعد مجھے نوکری سے ہٹادیا گیا، خاتون نے بیان میں کہاہے کہ مجھے اورمیرے خاندان کو چپ نہ رہنے پرہراساں کیا گیااورنوکری سے برخاست کیاگیا،سابق خاتون سٹاف ممبر نے عدالت کے22 ججوں کو حلف نامہ اورکورلیٹرکے ہمراہ بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بھارتی سپریم کورٹ میں جونیئرکورٹ اسسٹنٹ تھی ،بھارتی سپریم کورٹ کے سیکرٹری جنرل نے خاتون کے الزامات کی تردیدکردی،سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ نے کہا کہ فرائض کے مطابق خاتون کاچیف جسٹس سے براہ راست رابطہ نہیں تھا۔

Exit mobile version