View this post on Instagram
دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں نے سفید ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں باسکٹ پکڑی ہوئی ہے۔تصویر کے کیپشن میں ہرش نے لکھا کہ یہ لڑکا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی سنگھ اور رئیلیٹی شوز کے میزبان ہرش لمباچیا سال 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔