کابل (سچ نیوز)افغان حکومت بھارتی خوشنودی کیلئے اندھی ہوگئی ، افغان حکومت کی پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب روکنے کی کوشش، تقریب سے 2گھنٹے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہر شروع ہوگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق افغان حکومت بھارتی خوشنودی کیلئے اندھی ہوگئی ، افغان حکومت کی پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب روکنے کی کوشش، تقریب سے 2گھنٹے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہر شروع ہوگیا۔ پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے بتایا کہ آج سفارتخانے میں کشمیر یوم سیاہ سے متعلق تقریب ہونا تھی جس میں سفارتکاروں، صحافیوں ، سیاسی عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کرنا تھی ۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ مظاہرین پاکستان مخالف نعرے لگا رہے ہیں اور سفارتخانے آنے والے مظاہرین کو دھمکا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مظاہر ے کے باعث تقریب میں آنیوالے مہمان سفارتخانے میں نہیںآپارہے ۔اس معاملے پر جب افغان حکام سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب نہیں ملا جبکہ افغان پولیس کا کہناہے کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور پولیس کی ملی بھگت سے احتجاج جاری ہے ۔