بھارتی الیکشن کے دوران ٹوئٹر پر ’سنی لیون‘ کیوں ٹرینڈ کرتی رہیں اور اس میں صحافی ’ارناب گوسوامی‘ کا کیا کردار ہے؟ دلچسپ معاملہ جان کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے

بھارتی الیکشن کے دوران ٹوئٹر پر ’سنی لیون‘ کیوں ٹرینڈ کرتی رہیں اور اس میں صحافی ’ارناب گوسوامی‘ کا کیا کردار ہے؟ دلچسپ معاملہ جان کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے

نئی دہلی (سچ نیوز) سنی لیون کتنے ووٹوں سے الیکشن جیت رہی ہیں؟ ارے یہ کوئی اور نہیں بلکہ خود سنی لیون ہی جاننا چاہتی ہے مگر ایسی نوبت کیوں پیش آئی حالانکہ وہ تو انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے رہیں البتہ بالی ووڈ کے کئی دوسرے ستارے ضرور جگمگائے اور فلمی دنیا کی طرح انتخابات میں بھی کامیابی سمیٹ رہے ہیں۔ان ہی اداکاروں میں ایک سنی دیول بھی ہیں جنہوں نے نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ٹکٹ پر پنجاب کے علاقے گرداس پور سے الیکشن میں حصہ لیا اور یوں وہ اپنے خاندان میں سے سیاست میں حصہ لینے والے تیسرے فرد بھی بن گئے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ہی وہ اپنے حریف سنیل جکھر پر واضح برتری حاصل کرتے نظر آئے۔ٹی وی پر براہ راست پروگرام کے ذریعے سنی دیول کی اس کامیابی سے آگاہ کرتے ہوئے معروف صحافی ارناب گوسوامی اس قدر پرجوش ہو گئے کہ سنی دیول کہنے کے بجائے ’سنی لیون‘ کہہ گئے۔ ان لمحات کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پھر کچھ ہی دیر بعد سنی لیون ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی نظر آئیں اور پھر انہوں نے خود ہی پوچھ لیا ”کتنے ووٹوں کی سبقت حاصل کر رکھی ہے؟؟؟“

Exit mobile version