بھارتی الیکشن کمیشن نے نریندر مودی کو دوسرا بڑا جھٹکا دے دیا

بھارتی الیکشن کمیشن نے نریندر مودی کو دوسرا بڑا جھٹکا دے دیا

نئی دہلی(سچ نیوز)ہندوستانی الیکشن کمیشن نے بھارتی وزیر اعظم کو  ایک اوربڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ’’مودی ،جرنی آف اے کامن مین‘‘ کے نشر ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی الیکشن کمیشن نے نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ’مودی ۔ جرنی آف اے کامن مین‘ کے نشر ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہویب سیریز کے موضوع سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس لئے اسےفوراً ہٹا دیا جانا چاہیے۔بھارتی الیکشن  کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی لیڈر کی سوانح عمری یا خود نوشت پر منبی کسی مواد کی اشاعت جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری اور آزادی متاثر ہوتی ہو، نہیں کی جاسکتی،پیش کردہ ویب سیریز وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے ،وہ ایک لیڈر اور موجودہ لوک سبھا انتخاب میں امیدوار ہیں،اس لئے اس ویب سیریز کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،اس لئے ویب سیریز کی نشریات پر ملک بھر میں فوری پابندی عائد کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی الیکشن کمیشن نے  نریندرامودی کی زندگی پر مبنی فلم ’پی ایم مودی‘ کی ریلیز پر پابندی لگادی تھی۔

Exit mobile version