بھارتی اداکارہ کی لاش گھرسے برآمد

بھارتی اداکارہ کی لاش گھرسے برآمد

حیدرآباد(سچ نیوز) بھارتی تیلگواداکارہ ناگا جھانسی نے محبت میں ناکامی پرخودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تیلگو ٹی وی کی معروف اداکارہ ناگا جھانسی کی پنکھے سے لٹکی لاش بھارتی شہرحیدر آباد میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق 21 سالہ ناگا جھانسی واقعے کے وقت اپنے گھرمیں اکیلی تھی۔ اس کے بھائی درگا پرساد نے کئی بارکوشش کے باوجود گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں کے ساتھ مل کر دروازہ توڑ دیا جہاں ناگا جھانسی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانسی کے رشتے دارکا کہنا ہے کہ جھانسی اپنے رشتے دار سوریا کی محبت میں گرفتار تھی تاہم دونوں کے رشتے کو سوریا کے گھروالوں کی طرف سے منظوری نہیں مل رہی تھی جب کہ لڑکے نے بھی جھانسی کو رشتے سے انکارکردیا تھا۔سوریا کے انکارپرجھانسی نے دلبرداشتہ ہوکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے اداکارہ جھانسی کا موبائل فون اور لاش کے پاس سے برآمد ہونے والا سوسائیڈ نوٹ قبضے میں لے لیا ہے جب کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب جھانسی کی خودکشی کی خبرسن کر سوریا روپوش ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ناگا جھانسی کا شمارتیلگو ٹی وی کی معروف اداکاراو¿ں میں ہوتاتھا انہوں نے مقبول تیلگو شو ”پوتر بندھن“سے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کرلی تھی۔

Exit mobile version