ممبئی( ویب ڈیسک) بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شرلین چوپڑا، جن کا اصل نام مونا چوپڑا ہے، بھارت کی پہلی ماڈل ہیں جن کی برہنہ تصاویر پلے بوائے میگزین میں شائع ہوئیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ پیسوں کی خاطر متعدد مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”میں ماضی میں پیسوں کے لیے کئی لوگوں کے ساتھ سو چکی ہوں لیکن آپ کو مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں کہ اب میں پیسوں کے لیے یہ کام نہیں کرتی۔“
رپورٹ کے مطابق 36سالہ شرلین چوپڑا کا یہ بیان جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوا جس کے بعد اب ان کا کہنا ہے کہ”میرا ماضی میں ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ تعلق رہا، جو اب خود بھی سیاستدان ہیں۔ میں نے یہ بیان اس تعلق کے تناظر میں دیا تھا۔“ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”میرے بیان کا مطلب یہ تھا کہ آج مجھے احساس ہوتا ہے جیسے میرا وہ بوائے فرینڈ مجھے جنسی تعلق کے عوض مہنگے تحائف دیتا تھا۔“