نئی دہلی(سچ نیوز )بھارت میں کانگریسی راہنما راہول گاندھی نے رافیل ڈیل معاملے پر مودی کو بھارت کا کمانڈر ان تھیف قرار دے دیا، بھارت میں عوام کا چوکیدار ہی چور بن بیٹھا ، غریب عوام کی کمائی بزنس مین انیل امبانی پر لٹادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کانگریس رہنماراہول گاندھی نے رافیل ڈیل کیمعاملے پرنریندرمودی کوکھری کھری سنادیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کو کمانڈر اِن تھیف قرار دے دیا۔ کہابھارت میں چوکیدار چور بن گیا،عوام کی جیب پرڈاکا ڈالا،غریب عوام کی کمائی بزنس مین انیل امبانی پر لٹادی۔کانگریس رہنماراہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تازہ ٹوئٹ میں کمانڈر اِن تھیف قرار دیدیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی تو کہتے تھے وہ ملک کیوزیراعظم نہیں چوکیدار ہے۔ چوکیدار ہی چور نکلا۔ راہول گاندھی نے فرانس کے سابق صدر فرانکوئس اولاندے کے انٹرویو کا کلپ بھی شیئر کیا۔سابق فرانسیسی صدر نیانٹرویومیں کہاکہ بھارت نے فرانس پر دبا ڈالا تھا کہ بھارت میں لوکل پارٹنر کے طور سے انیل امبانی سیمعاہدہ کیا جائے۔ راہول گاندھی نیسوال اٹھایا کہ نریندرمودی رافیل ڈیل کو منظرعام پر کیوں نہیں لاتے۔ بتایا جائے انیل امبانی کو ٹھیکہ کیوں دیاگیا۔راہول گاندھی نینریندرمودی پر ایک لاکھ تیس کروڑ روپے کی چوری کاالزام لگایا۔ راہول گاندھی نیدفاعی معاہدے کوبھارتی فوج پرسرجیکل اسٹرائیک قراردیا۔بی جے پی حکومت نے 2016 میں فرانس سے 36 لڑاکا رافیل طیارے خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھی، معاہدے میں فرانسیسی کمپنی کی جانب سے بھارتی کمپنی کے ساتھ مل کر بھارت میں طیارے کے پرزے بنانے کے کارخانے لگانے کی شق بھی شامل تھی۔فرانس کے اس وقت کے صدر فرانکوئس ہولاند نے ایک بیان میں مودی سرکار پر ڈیل کے دوران اپنے دوست انیل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے فرانسیسی حکومت کو امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دبا ڈالا تھا۔اس بیان کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا نے توپوں کا رخ مودی سرکار کی طرف کر دیا ہے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے بھارتی فوج کے خلاف سازش کی، بھارتی قوم کے ذہن میں یہ بات ہے کہ دیش کا چوکیدار چور ہے، مودی نے اپنے دوست کی جیب بھرنے کے لیے اسے ڈیل کا حصہ بنایا۔