نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت میں مودی کی ناک کے نیچے ہندواتاانتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی،ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے لئے بھارت کی سر زمیں تنگ کر دی، ہندو شدت پسندوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زبردستی مسلمانوں سے گوشت کی دکانیں بند کرادیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقتلیتوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ ہندو شدت پسندوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں زبردستی مسلمانوں سے گوشت کی دکانیں بند کرادی ہیں۔ نو راتری میلے کے موقع پر ہندو شدت پسند نئی دہلی کی گڑگاں مارکیٹ میں آئے اور مسلمانوں سے کہاکہ وہ گوشت کی دکانیں بند کردیں۔ مسلمانوں کے انکار پر شدت پسندوں نے ان پر تشدد کیا اور زبردستی دکانیں بند کروادیں۔ مسلمانوں کا کہناہے کہ مودی حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کرنے والے ہندو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، دکان بند ہونے سے ان کا روزگار ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ بھارت میں آئے دن ہندو شدت پسندوں جھوٹے بہاں وں اور طریقوں سے مسلمانوں کو شہید کر دیتے ہیں، ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں انتہا پسند ہندں کے ہجوم نے 2 مسلمانوں ریاض خان اور شکیل پر گائے کو ذبح کرنے کے الزام میں لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔انتہا پسندوں کے تشدد کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں سے ریاض خان ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ شکیل نامی نوجوان کومے کی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
بھارت، مودی کی ناک نیچے ہندو انتہا پسندی آسمان کو چھونے لگی ، مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ہو گئی
بھارت، مودی کی ناک نیچے ہندو انتہا پسندی آسمان کو چھونے لگی ، مسلمانوں کے لئے زمین تنگ ہو گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024