حیدر آباد (سچ نیوز) بھارتی ریاست حیدرآباد کے نوجوان کو اہلیہ نے واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سکندر آباد میں بیوی نے اپنے شوہر کو واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ شیو کمار بیوی کی دھمکی اور طعن و تشنع سے پہلے ہی دل برداشتہ تھا۔تاہم اس نے گلے میں پھندہ لگاکر خود کشی کرلی۔ شیو کے مرنے کی اطلاع پر صدمے سے دوچار اس کی دوست نے تیزاب پی لیا جسے نازک حالت میں گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔