دیپالپور (سچ نیوز) دیپالپور میں ڈیرے پر کام کرنے سے انکار پر بگڑے رئیس زادوں نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق دیپالپور میں درندگی کی انتہا، ڈیرے پر کام کرنے سے مبینہ انکار غریب خاندان کا جرم قرار، چورستہ میاں خان میں بگڑے رئیس زادوں نے شادی شدہ خاتون کو اغواءکر لیا۔ ڈیرے پر لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بال بھی کاٹ ڈالے۔ 7 روز بعد ہاتھ پاو¿ں باندھ کر ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود بااثر ملزم ا?زاد اور متاثرہ خاندان انصاف کے لیے دربدر ہے۔ خاتون نے انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کی دھمکی دی ہے۔ اہل علاقہ نے بھی غریب خاندان کے ساتھ ظلم پر احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔