بڑے مسلمان ملک میں فوج کی بغاوت، صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا

بڑے مسلمان ملک میں فوج کی بغاوت، صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا

باماکو ( سچ نیوز ) مغربی افریقہ کے مسلمان ملک مالی میں فوج نے بغاوت کرکے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے صدر اور وزیر اعظم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوج نے نگران حکومت کے صدر باہ ندا اور وزیر اعظم مختار اعوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نو ماہ قبل ہی فوج نے بغاوت کرکے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ اور افریقن یونین نے مالی کی سویلین لیڈر شپ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ ملک میں زبردستی لیے جانے والے استعفوں کو قبول نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اس بیان پر امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور مغربی افریقہ کے بلاک نے بھی دستخط کیے ہیں۔ اس اتحاد کو ایکوواس (ECOWAS)

کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکوواس کا نمائندہ وفد آج دارالحکومت باماکو کا دورہ کرے گا۔
Exit mobile version