ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین کو آگ لگا دی گئی، کئی پولنگ بوتھ بھی نذر آتش کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق بنگلہ دیش میں انتخابات سے ایک روز قبل مشتعل مظاہرین نے کئی پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی۔ دوسری جانب ڈھاکہ جانے والی ایک مسافر ٹرین کو بھی نذرآتش کر دیا گیا، مظاہرین نے رات 9 بجے کے قریب ایک بوگی کو آگ لگائی جو دیکھتے ہی دیکھتے چار ڈبوں تک پھیل گئی، ٹرین کے مسافر آگ دیکھتے ہی دوسرے ڈبوں کی جانب دوڑتے رہے تاہم اس کشمکش میں 2 بچے اور 2 ضعیف افراد اپنا آپ نہ بچا سکے اور زندہ جل گئے۔ پولیس نے بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما نبی اللہ نبی سمیت 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔