نئی دہلی(سچ نیوز)بنگلا دیش اور بھارت کے سرحدی علاقے میں بنگلادیشی سرحدی گارڈز کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اور بھارتی افواج کے درمیان اشتعال انگیزی کا واقعہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکار ایک بھارتی ماہی گیر کو بنگلا دیشی سرحدی گارڈز(بی جی بی) کی حراست سے واپس لینے گئے تھے۔بنگلا دیش کی جانب سے تین بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 2کو رہا کردیا گیا جب کہ ایک کو رہا کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔اس لیے جب بھارتی اہلکار اپنے ماہی گیر کی واپسی کیلئے بنگلا دیشی سرحدی حکام سے ملنے گئے تو اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک بھارتی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد بی ایس ایف چیف اور بنگلہ دیشی ہم منصب کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں واقعے کی تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کو غیر معمولی سمجھا جارہا ہے کیونکہ بنگلا دیشی اور بھارتی فورسز میں گذشتہ 20 سالوں میں اشتعال انگیزی کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے
بنگلا دیشی اور بھارتی سرحدی گارڈز میں جھڑپ ، ایک بھارتی فوجی ہلاک
بنگلا دیشی اور بھارتی سرحدی گارڈز میں جھڑپ ، ایک بھارتی فوجی ہلاک
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024