نیویارک(سچ نیوز) بدنام زمانہ تنظیم بلیک واٹر کا سربراہ ایرک پرنس بڑی مشکل میں پھنس گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایرک پرنس نے حال ہی میں وینزویلا کا دورہ کیا جہاں اس نے صدر نکولس میڈورو کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی۔ امریکہ کی طرف سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ایرک پرنس کی اس ملاقات کو ان پابندیوں کی خلاف ورزی گردانا گیا ہے جس پر اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لیے ایرک پرنس کو امریکہ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کر دیا گیا جس کے حکام تعین کریں گے کہ ایرک پرنس کی اس ملاقات سے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔ دو سینئر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ”تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایرک پرنس پر بھی پابندیاں عائد ہوتی ہیں یا نہیں۔ اس کا فیصلہ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد ہو گا۔“واضح رہے کہ ایرک پرنس امریکی ری پبلکن پارٹی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ڈونر ہیں اور ان کی بہن بیسٹی ڈیووس اس وقت ڈونلڈٹرمپ کی حکومت میں امریکہ کی وزیرتعلیم کے منصب پر فائز ہیں۔
بلیک واٹر کا سربراہ بالآخر بڑی مشکل میں پھنس گیا
بلیک واٹر کا سربراہ بالآخر بڑی مشکل میں پھنس گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025