بلوچستان کابینہ,داخلہ،تعلیم اور خزانے کی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان

بلوچستان کابینہ,داخلہ،تعلیم اور خزانے کی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان

کوئٹہ (سچ نیوز)بلوچستان کا بینہ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،محکمہ داخلہ،تعلیم اور خزانے کی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ،پاکستان تحریک انصاف کو بھی وزارتوں میں حصہ ملنے جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کا بینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کی جا رہی ہے، جس کے تحت محکمہ داخلہ اور محکمہ تعلیم کی وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے خزانہ کی وزارت واپس لے کر انہیں صحت کا قلمدان سونپا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو محکمہ خزانہ جبکہ ناراض رکن اسمبلی سردار سرفراز ڈومکی کو محکمہ لیبر کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی اپنا لندن کا نجی دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں جس کے بعد 14 یا15 جنوری کو نئے وزراء، نئے وزارتوں کا حلف لیں گے۔

Exit mobile version