بلاول بھٹو اپنی بہن کی رخستی کے موقع پر مصروف نظر آرہے ہیں دوسری طرف ام رباب چانڈیو اپنے شہیدوں کی قبر پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔
دوسری طرف سندھ کی وہ بیٹی جو انصاف کیلئے تڑپ رہی ہے انصاف لینے کی منتظر ہیں۔
سندھ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن کی شادی میں اس کے سر پر قرآن پاک رکھ کر رخصتی کی تیاری میں مصروف نظر آرہے ہیں یہ وہ بلاول ہے کہ 15 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو وہ صوبہ جس میں حکومت بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی ہے اس صوبہ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو جن کا خاندان برسوں سے پاکستان پیپلزپارٹی سے منسلک تھے پھر ایک دن ایسا اگیا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے دو جاگیردار بھائی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو نے ام رباب چانڈیو خاندان کے تین افراد کو بہت بے دردی سے قتل کیاجو گزشتہ کئی برسوں سے اپنوں کو انصاف دلانے کی آس میں اپنے شہیدوں کی قبر پر کھڑی نظر آرہی ہے ان تین برسوں میں بلاول بھٹو زرداری نے کبھی اس مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو کے سر پر نہ ہاتھ رکھا نہ اس سے ملے نہ اسکو انصاف دلانے میں مدد کی جب گزشتہ تین برسوں سے ام رباب نے بلاول بھٹو زرداری کو بہت سی اپیلیں کی جس کا ابھی تک کوئی بھی جواب آج تک نہیں ملا جو اس مظلوم بیٹی کے ساتھ ظلم ہے جنہوں نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا، اور چچا کو قتل کروایا ہے اسکا تعلق بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اسلئے ابھی تک بلاول بھٹو زرداری نے اس مسلئے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جو سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کے ساتھ نا انصافی ہے آج بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن کی خوشیوں میں مگن ہیں لیکن دوسری طرف سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو انصاف کی منتظر نظر آرہی ہے جو سندھ حکومت اور بھٹو خاندان کیلئے سوالیہ نشان ہے۔