نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی اور کانگریس کے ورکر دھیرج گرجار کو بائیک چلاتے ہوئے ہیلمٹس نہ پہننے پر چالان کا سامنا۔ 6 ہزار 100 روپے کا چالان کانگریس کے ورکر دھیرج کو بھیج دیا گیا۔
کانگریس ورکر اتوار کے روز اپنی اسکوٹر پر پارٹی کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی کو لیکر جارہے تھے تاہم انہوں نے ہیلمٹس نہیں پہنے تھے۔ کانگریس ورکر کی شناخت راجستھان سے سابق رکن اسمبلی دھیرج گرجار کے نام سے ہوئی ہے۔ پریانکا گاندھی کو لکھنئو میں اس وقت بائیک پر سواری کرنا پڑی جب اترپردیش کی پولیس نے ان کی گاڑی روک لی اور انہیں آگے جانے سے روکا دیا۔ 6 ہزار 100 روپے کے چالان میں ڈھائی ہزار روپے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر، ہیلمٹس نہ پہننے پر 500 روپے، ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 300 روپے، نمبر پلیٹ کی وجہ سے 300 روپے اور ڈرائیونگ میں غفلت برتتنے پر ڈھائی ہزار روپے جرمانہ شامل ہے۔