ماسکو(سچ نیوز) روس کی معروف اداکارہ اور سیاستدان خاتون نے ہوائی جہاز میں بزنس کلاس کے ساتھی مسافروں کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ اسے پولیس نے گھسیٹ کر جہاز سے اتار دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 53سالہ لیڈیا ویلیزیوا نامی یہ اداکارہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پارٹی ’متحدہ روس پارٹی‘ کی رکن بھی ہے۔ وہ اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہوئی جہاں وہ ایک ڈرامے میں کام کرنے کے لیے جا رہی تھی۔جب اس نے بزنس کلاس میں کچھ ایسے مسافروں کو دیکھا جو غریب لوگ تھے اور زیادہ فضائی سفر کرنے کے باعث انعام میں ملنے والے ’ایئرمیلز‘ کے ذریعے بزنس کلاس کا ٹکٹ خرید کر آئے تھے۔ اداکارہ نے ان لوگوں کو دیکھ کر ناک بھوں چڑھایا اور انہیں عام آدمی کہہ کر ان کی تضحیک کی۔ اس نے کہا کہ ”میں اداکارہ ہوں اور تم عام لوگ ہو۔ میں نے 2لاکھ 4ہزار روبل میں ٹکٹ خریدا ہے اور تم ایئرمیلز کے ذریعے ٹکٹ لے کر آئے ہو۔“ اس پر اس کا ان مسافروں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ عملے نے وجہ جان کر لیڈیا کو جہاز سے اتر جانے کا حکم دیا اور اس کے انکار کرنے پر انہوں نے پولیس بلا لی۔ پولیس آفیسرز لیڈیا کو لگ بھگ گھسیٹتے ہوئے جہاز سے اتار کر لے گئے۔
بزنس کلاس میں بیٹھی روسی اداکارہ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ فوری جہاز سے ہی اُتاردیا گیا
بزنس کلاس میں بیٹھی روسی اداکارہ نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ فوری جہاز سے ہی اُتاردیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023