لندن (سچ نیوز )برطانیہ کے علاقے ایسکس میں انڈسٹریل ایریا سے ایک کنٹینر میں سے 39 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، برطانوی پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایسکس پولیس کا کہناہے کہ ” واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک “ میں انہیں دیر رات ڈیڑھ بجے طلب کیا گیا جہاں کنٹینر میں سے لاشیں برآمد ہوئیں ، جن میں ایک نوجوان بھی شامل ہے ۔ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ممکنہ25 سالہ کنٹینر ڈرائیور کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے ۔ یہ بات معلو م ہوئی ہے کہ کنٹینر کا ٹرک بلگاریہ میں رجسٹرڈ ہے اور یہ برطانیہ میں ممکنہ طور پر ہفتے کے روز ’ ہولی ہیڈ “ سے داخل ہوا جو کہ جائے وقوعہ سے 300 میل کے فاصلے پر ہے ۔چیف سپرٹینڈنٹ اینڈریو مارینر نے کہاہے کہ یہ ایک بہت ہی المناک واقعہ ہے جہاں تین درجن سے زائد افراد نے جان گنوا دی ہے ، اصل حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس کنٹینر کا تعلق بلگاریہ سے ہے اور یہ ہولی ہیڈ کے مقام سے 19 اکتوبر کر برطانیہ میں داخل ہوا ، اس کی تحقیقات کیلئے ہم اپنے شراکت داروںکے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ہم نے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے جس سے انکوائری کی جارہی ہے ۔