لندن(سچ نیوز )برطانوی دارالحکومت میں موٹروے پر بچوں سے بھری وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 بچے زخمی ہوگئے جبکہ کئی کی حالت نازک ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے موٹروے پر چلتی وین اچانک الٹ گئی جس کے باعث بس میں سوار 41 بچے زخمی ہوئے جبکہ متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور قریبی ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔حادثے کے فورا بعد موٹروے پر شدید ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی روانی رک گئی جبکہ حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اور فوری طور پر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کو خاص قسم کے آلے کے ذریعے کاٹ کر بھی بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے بس ڈرائیور کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے حادثے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔