برطانوی شیف نے سبزی، پھل، کھانے ، کھلونے اور کارٹون کرداروں سمیت مختلف ا شکال کے کیکس بنا کر بیکنگ کو آرٹ کا رنگ دے ڈالا
لندن (سچ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پیسٹری شیف مارک لاٹن جوکر، سپائیڈرمین، کارٹون کرداروں، پھل ،سبزی اور کھانے سمیت دیگر روز مرہ کی چیزوں سمیت مختلف شخصیات سے مشابہہ کیک تیار کرنے میں ماہر ہے جنہیں دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ کیکس ہیں ۔ماہر شیف کے کیکس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اورصارفین اسے پسند کرنے کیساتھ یہ فن سیکھنے کے بھی متمنی نظر آتے ہیں۔